ویرات کوہلی کا نیا کارنامہ، یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز و سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، اسٹار بلے باز کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے بھارتی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی نے دنیا کا سب سے بہترین بؤلر کسے قرار دیا؟

ویرات کوہلی نے گزشتہ روز آئی پی ایل 2025 میں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا،ویرات کوہلی ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران اچھی فارم میں نظر آئے، انہوں نے صرف 29 گیندوں میں شاندار نصف سنچری بنائی اور تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام لکھوایا۔

عالمی سطح پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز کرس گیل نے اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ 381 اننگز کھیل کر سرانجام دیا، کرس گیل نے 381 اننگز میں 14ہزار 562 رنز بنا رکھے ہیں، جبکہ ویرات نے 386 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی نے کن شرائط پر ٹی 20 انٹرنیشنل میں واپسی کا اعلان کیا ہے؟

دوسری جانب انگلینڈ کے بلے باز الیکس ہیلس نے 474 اننگز کھیل کر 13ہزار 610، پاکستان کے شعیب ملک نے 487 اننگز میں 13 ہزار 557 اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے 594 اننگز میں 13 ہزار 537 رنز بنا رکھے ہیں، جبکہ ویرات کوہلی نے 386 اننگز میں 13 ہزار ایک رنز بنائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp