آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ جو اس وقت آئی پی ایل میں وہ سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیل رہے ہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اسٹور میں خریداری دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریوس ہیڈ کے مداح ان سے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے اصرار کرتے ہیں جس پر وہ انکار کر دیتےہیں۔ ویڈیو بنانے والے صارف کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں کم از کم آپ کو ان کی باتوں کا جواب دینا چاہیے لیکن وہ بغیر کچھ کہے وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی میں بہت غرور ہے جس پر صارفین نے مداحوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہیں کھلاڑیوں کی پرائیویسی کا احترام کرنا چاہیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ سن رائزرز حیدرآباد کے شائقین ٹریوس ہیڈ کو تنگ کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔ ان کا خیال ہے کہ ہر غیر ملکی کھلاڑی کو ڈیوڈ وارنر کی طرح ہونا چاہیے جو بھارت کے سامنے ہمیشہ خوشامد کرتا ہے۔
https://Twitter.com/ArrestDh0bi/status/1909456438126063863
ایک ایکس صارف نےکہا کہ بھارتی دوسروں کی پرائیویسی کا خیال نہیں رکھتے۔
https://Twitter.com/WillowAndSwing/status/1909488654525059304
ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسی لیے ویرات کوہلی بھارت چھوڑ رہے ہیں۔
Reason why Virat leaving india https://t.co/fdyxS2wf1p
— rah (@rah9601u) April 8, 2025
صارفین کا کہنا تھا کہ کھلاڑی نے شائستگی سے تصویر بنانے سے انکار کیا ہے۔ لوگ سوچتے ہیں کہ وہ مداح ہیں اس لیے مشہور شخصیات کو ان کے لیے کچھ بھی کرنا چاہیے۔
https://Twitter.com/Neelaasapphire/status/1909562861342396573
واضح رہے کہ سن رائزرز کی ٹیم گزشتہ سیزن میں رنر اپ رہی جبکہ آئی پی ایل 2025 میں ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہیں۔
انہیں لکھنؤ سپر جائنٹس، دہلی کیپٹلس، اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے لگاتار تین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔