پنجاب میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف : اپلائی کیسے کریں، فیس کتنی ہوگی؟

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب پولیس نے ڈیجیٹل ای-لائسنس سسٹم متعارف کرایا ہے، جس سے صوبے بھر کے ڈرائیورز اپنے اسمارٹ فون پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

پنجاب پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد سڑک پر بغیر لائسنس ڈرائیوروں کی تعداد کو کم کرنا اور تصدیقی عمل کو ہموار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گینگ گرفتار

یہ نظام ٹریفک پولیس پنجاب کی ایک وسیع مہم کا حصہ ہے تاکہ تمام ڈرائیورز خواہ وہ موٹر سائیکلیں، کاریں، یا بھاری گاڑیاں چلا رہے ہوں، لائسنس کے ضوابط کی تعمیل کریں۔

ای-لائسنس کے نظام کے فعال ہونے کے بعد، گاڑی چلانے والے اپنے اپنے لائسنس کی ڈیجیٹل کاپی تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس الیکٹرانک دستاویز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ڈرائیونگ کی قانونی حیثیت کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جائے گا۔

اپلائی کرنے کا طریقہ

شہری اپنے ڈیجیٹل لائسنس سرکاری پورٹل dlims.punjab.gov.pk کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز پر عوام کا ہجوم، تعداد بڑھانے کا مطالبہ

 صارفین سرکاری پورٹل پر ’لائسنس کی معلومات‘ سیکشن میں جاکر ’ای لائسنس‘ پر کلک کریں، وہاں اپنا شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ پیدائش درج کریں، ان کے لائسنس کی پی ڈی ایف کاپی حاصل کرنے کے لیے ’ڈاؤن لوڈ‘ پر کلک کریں۔

ای لائسنس کی فیس کتنی ہے؟

درخواست دہندگان کو برائے  150 روپے ٹیسٹ فیس ادا کرنا ہوگی، جبکہ لائسنسنگ فیس لائسنس میعاد کی مدت کی بنیاد پر مختلف ہے۔

ایک سالہ لائسنس کے لیے فیس ایک ہزار 930 روپے، 2 سال کے لیے 3 ہزار 330، 3 سال کے لیے 4 ہزار 680 روپے ہوگی، 4 سال کے لیے لائسنس کی فیس 6 ہزار 30 روپے جبکہ 5 سال کے لیے لائسنس کی فیس 7 ہزار 380 روپے ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل