لاہور: ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز پر عوام کا ہجوم، تعداد بڑھانے کا مطالبہ

منگل 21 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں کم عمر کار ڈرائیور کے ہاتھوں ایک ہی گھر کے 36 افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس کا انڈرایج ڈرائیونگ اور بنا لائسنس گاڑی چلانے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے بعد ڈرائیونگ لائسنس دفاتر پر عوام کا ہجوم بڑھ گیا ہے۔

کریک ڈاؤن کے دوران کسی کارروائی سے بچنے کے لیے شہریوں کی ایک بڑی تعداد لائسنس کے حصول کے لیے لائسنس سینڑرز کا رخ کر رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں طویل قطاروں میں گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر شہرویوں نے حکومت سے لائسنس جاری کرنے والے ایسے مراکز کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کا چند دن پہلے ایک کم عمر ڈرائیور کی کار کی ٹکر سے ایک ہی گھرانے کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد لاہور پولیس نے کم عمر ڈرائیور ،بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے اور ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے اوربغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے چالان کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی قائم کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں لائسنس بنوانے کا رجحان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والے دفاتر میں ہر وقت لائسنس ایک جم غفیر دیکھا جا رہا ہے۔

لوگوں کو طویل قطاروں میں لگنے کی پریشانی کے علاوہ بدنظمی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہور میں لائسنس جاری کرنے والے مناواں اور ارفع کریم ٹاور کے مراکز میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے۔

لائسنس بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈرائیونگ سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور لائسنس بنانے والا عملہ بھی بڑھایا جائے تا کہ وہ قطاروں میں لگنے اور انتظار کی زحمت سے بچ سکیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر لاہور مستنصر فیروز نے اے پی پی کو بتایا کہ شہر میں 30 لائسنس دفاتر،10 موبائل وینز اور 3 سینٹرز روزانہ 24 گھنٹے کھلے ہیں اور اتوار کو بھی شہر کے تمام لائسنس دفاتر معمول کے مطابق کھولے جا رہے ہیں۔

مستنصر فیروز کا مزید کہنا تھا کہ ایسے مراکز میں مستعد عملہ ہمہ وقت شہریوں کی خدمت پر مامور ہے اور شہری دن یا رات کسی بھی وقت وہاں جا کر لائسنس بنوا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم