دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کی نریندر مودی سے ملاقات، تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شیخ ہمدان کا بحیثیت ولی عہد بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جو 9 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی شہریوں کے لیے بڑی سہولت، متحدہ عرب امارات کا ویزا اب ایئرپورٹ سے مل سکے گا

ملاقات کے بعد دبئی کے ولی عہد نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بھارت کے ساتھ ہمارا رشتہ اعتماد پر مبنی ہے، دوطرفہ بات چیت میں تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

قبل ازیں شیخ ہمدان نے بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی، ان کی آج ہی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔

اس سرکاری دورے کے دوران دبئی کے ولی عہد سینیئر حکام کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان شراکت داری اور تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کریں گے۔

ان کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنا ہے۔

قبل ازیں بھارت پہنچنے پر شیخ ہمدان کا نئی دہلی ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ہندوستان کے وزیر پیٹرولیم، قدرتی گیس و سیاحت سریش گوپی نے ان کو ویلکم کیا۔

شیخ ہمدان سرکاری دورے کے دوسرے دن 9 اپریل کو ممبئی جائیں گے۔ وہ دونوں اطراف کے ممتاز کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک کاروباری گول میز میں بھی شرکت کریں گے۔

حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور نریندر مودی کی قیادت میں متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ 2024 میں متحدہ عرب امارات کے صدر کا وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے گجرات پہنچنے پر ہندوستان میں پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان بھی گزشتہ سال 8 ستمبر کو ہندوستان کے سرکاری دورے پر گئے تھے۔ 9 ستمبر کو انہوں نے نریندر مودی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون کے وسیع شعبوں پر بات چیت کی۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے راج گھاٹ کا بھی دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کا اعتراض ختم، کیا اب پاکستان کو ’برکس گروپ‘ کی رکنیت مل جائے گی؟

واضح رہے کہ 2024 میں متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی آبادی تقریباً 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد کردیں، اڈیالہ انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدیا

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا