ٹی20 کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر شاہین شاہ آفریدی نے کیا کہا؟

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کی ناکامی بعد کپتانی سے ہٹائے جانے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی ان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ تھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 میچوں کی سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ پاکستان کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان کے کپتان تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘

شاہین آفریدی سے پوچھا گیا کہ کپتانی سے ہٹائے جانے پر ان کا دل تو نہیں ٹوٹ گیا، تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ان دنوں میرا دل نہیں ہے، تاہم انہوں نے اس کی مزید وضاحت سے گریز کرتے ہوئے کپتانی کو اپنے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔

’آپ کو فخر ہے کہ آپ نے پاکستان کے لیے کچھ کیا ہے، مجھے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے جب کوئی پاکستان کے لیے میچ جیتتا ہے، کسی نے اچھی بیٹنگ کی ہے، مجھے کسی بھی میدان میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر ہے۔‘

مزید پڑھیں: جسے دیکھو شاہد آفریدی بنا ہوا ہے، نئے لڑکوں میں ٹیلنٹ نظر نہیں آرہا، شاہد آفریدی کی ٹیم پر سخت تنقید

شاہین آفریدی نے ورک لوڈ مینجمنٹ اور کسی بھی فارمیٹ سے ’آپٹ آؤٹ‘ کرنے کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی پاکستان کے لیے کرکٹ کا کوئی فارمیٹ چھوڑنے کا نہیں سوچا۔

’جب سے میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی ہے، میں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے پرفارمنس دینے کا سوچا ہے، اللہ نے مجھے اس میں بہت عزت دی ہے، میں ہمیشہ کرکٹ کھیلنے سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں روہنگیا کیس، میانمار کٹہرے میں

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘