نیلم منیر ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ہیں جو اپنی سحر انگیز خوبصورتی اور غیرمعمولی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نیلم منیر کا چہرہ ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا۔ ناظرین کا خیال تھا کہ نیلم منیر کا چہرہ یکسر بدل گیا ہے، ان کے چہرے پر سوجن لگتی ہے اور اپنی عمر کے لحاظ سے ان کا چہرہ کافی بڑا لگتا ہے، زیادہ تر ناظرین قیاس آرائیاں کرتے رہے کہ نیلم منیر نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے جس کے باعث ان کے چہرے کی ہئیت بدل گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر کی کاسمیٹک سرجری، حقیقت کیا ہے؟
اب نیلم منیر کی ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر عنبرین نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ نیلم منیر کو کون کون سے کاسمیٹک پراسیجرز پسند ہیں۔
ڈاکٹر عنبرین کا کہنا تھا کہ نیلم منیر اتنی خوبصورت ہیں کہ انہیں کسی بھی قسم کے پراسیجر کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن ایکسوسوم تھراپی ان کا جنون بن چکا ہے۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ ایکسوسوم تھراپی میں نومولود بچے سے پلازما نکال کر اسے جلد میں انجیکٹ کیا جاتا ہے۔ اس سے انسان کی جلد چمکدار ہو جاتی ہے اور یہی وہ چیز ہے جو نیلم منیر اپنی جلد کے لیے پسند کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ باہر کے ممالک میں خواتین اپنے نومولود بچے کا خون اپنی مرضی سے ڈونیٹ کرتی ہیں پھر اس کو جما کر پاکستان بھیجا جاتا ہے۔ اور اس سے چہرے پر اتنی تازگی آتی ہے کہ میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی، انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر کی شادی پر میرا اداس کیوں ہیں؟
میزبان کے پوچھنے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کی قیمت 1 لاکھ سے شروع ہوتی ہے۔ اور 50 سال سے زائد عمر کی عورتیں یہ پراسیجر بہت شوق سے کراتی ہیں۔
واضح رہے کہ نیلم منیر کے کامیاب ڈراموں میں اشک، قیامت، دل نواز، بکھرے موتی، محبت داغ کی صورت، کہیں دیپ جلے، دل موم کا دیا، احرام جنون اور خمار شامل ہیں، ان کی مقبول فلموں میں رانگ نمبر اور چکر شامل ہیں۔