پاکستان اسٹاک ایکسچینج: بحالی کا سفر جاری، 100 انڈیکس میں 3,000 پوائنٹس کا اضافہ

جمعرات 10 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹرمپ ٹیرف سے متاثرہ عالمی اسٹاک مارکیٹ کی بحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی مثبت رجحان کی جانب لوٹ آئی ہے، جہاں بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں تقریباً 3,000 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعرات کی صبح 10 بجے کے لگ بھگ بینچ مارک 100 انڈیکس 116,507.03 کی سطح پر منڈلارہا تھا، جو کہ 2,353.88 پوائنٹس یا 2.06 فیصد اضافہ کا استعارہ ہے، جس کے بعد انڈیکس انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 117,484.16 تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں ہر سطح پر خریداری دیکھی گئی۔ انڈیکس ہیوی اسٹاکس بشمول اے آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل اور پی او ایل سبز رنگ میں ٹریڈ ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی اسٹاک مارکیٹس کے رجحان کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 2.5 فیصد کے قریب تقریباً 3 ہزار پوائنٹس کا اضافہ کے ایس سی 100 انڈیکس میں ریکارڈ کیا، جو یقیناً ایک مثبت رجحان کا استعارہ ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تنزلی کے دوران ٹریڈنگ کیوں روک دی جاتی ہے، اور ایسا کب کب ہوا؟

بدھ کو، سرمایہ کاروں کے درمیان عالمی تجارتی جنگ کے خدشات کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ واپس آگیا تھا، جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس   1,379.28  پوائنٹس یا 1.19 فیصد کمی کے ساتھ 114,153.15 پر بند ہوا تھا۔

جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ وہ درجنوں ممالک پر عائد بھاری ٹیرف ڈیوٹیوں کو عارضی طور پر کم کر دیں گے، بین الاقوامی سطح پر ایشیائی مارکیٹس میں حصص بڑھ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: بسنت کی آمد پر ٹریفک پولیس کی تیاریاں، 7 لاکھ موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز نصب

سینیئر اداکار راشد محمود یوٹیوبرز پر برس پڑے، قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی

اسلام آباد نہیں آرہے، 8 فروری کو ہر چوک ڈی چوک ہو گا، پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی

دلائی لاما کو گریمی ایوارڈ ملنے پر چین کی تنقید، ایوارڈ کو ’چین مخالف سیاسی ہتھیار‘ قرار دیدیا

’دھرندر 2‘ کی پہلی جھلک جاری، ٹریلر اور فلم کی ریلیز کب ہوگی؟

ویڈیو

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قبائل کے ہمراہ اسلام آباد مارچ کا اعلان، مقصد کیا ہے؟

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

کالم / تجزیہ

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ رو رہے تھے