میٹا کمپنی نے توقع سے بڑھ کر منافع حاصل کرلیا

ہفتہ 29 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ فرم میٹا نے اس سال توقع سے کہیں بڑھ کر منافع حاصل کرلی۔

بی بی سی کے مطابق میٹا نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اسے 5 ا رب 70 کروڑ ڈالر کا منافع ہوا ہے جو اس مدت کی توقعات سے زیادہ ہے جس میں بہت سی ملازمتوں میں کٹوتی کی گئیں۔

کمپنی کا کہنا ہے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجینس) اپنے کاروبار میں ’اچھے نتائج دے رہی ہے‘۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ کا کہنا ہے ہماری کمیونٹی مسلسل بڑھ رہی ہے اور ہم مزید موثر بھی ہو رہے ہیں تاکہ اپنے طویل مدتی وژن کو پیش کرنے کے لیے خود کو مضبوط پوزیشن میں رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی واٹس ایپ اور میسنجر میں نئے تجربات کر رہی ہے اور فیس بک، انسٹاگرام اور اشتہارات کے حوالے سے بھی کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ میٹا نے سنہ 2013 میں فیس بک کی مصنوعی ذہانت کی ریسرچ لیبارٹری قائم کی تھی لیکن وہ اب مائیکروسافٹ سمیت دیگر بڑی فرموں سے پیچھے ہے۔ تاہم اس پر زکربرگ کا کہنا ہے کہ میٹا مصنوعی ذہانت کے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں اب پیچھے نہیں ہے جس کا اندازہ لوگوں کو آئندہ چند ماہ میں ہوجائے گا۔

اخراجات میں کٹوتی کے اقدامات

زکربرگ کا کہنا ہے کہ کمپنی کا ٹارگٹ سنہ 2023 کو ’کارکردگی کا سال‘ بنانا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملازمتوں میں چھانٹی کے اعتبار سے ان کی کمپنی امریکا کی سب سے زیادہ جارحانہ بڑی ٹیک فرم رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی نے اپنی عالمی افرادی قوت کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ یعنی 20 ہزار سے زائد ملازمتیں محض چند مہینوں میں ختم کر دیں۔

میٹا پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار ڈیبرا آہو ولیمسن نے کہا کہ اس سال کے آغاز میں کمپنی کی کارکردگی توقع سے کہیں بڑھ کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاشی ماحول میں آمدنی میں 3 فیصد اضافہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

زکربرگ نے توقع ظاہر کی ہے کہ کمپنی کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ آئندہ کئی برسوں تک جاری رہے گا۔

ایک اور معاشی تجزیہ کار بین بیرنگر نے کہا کہ گزشتہ 6 مہینوں میں کامیابیوں پر مارک زکربرگ اور میٹا لائق تحسین ہیں۔

بین بیرنگر کا کہنا تھا کہ میٹا نے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں جس سے پوری امید کی جاسکتی ہے کہ کمپنی اپنی گزشتہ ناکامیوں اور کمزوریوں پر قابو پالے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا