گوگل کو ’کروم‘ فروخت کرنے پر مجبور کیا جائے، امریکی محکمہ انصاف کی عدالت سے درخواست

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی عدالت نے وزارت انصاف کی درخواست پر سرچ انجن پر گوگل کی اجارہ داری کے خاتمے کے حل سے متعلق تجاویز طلب کرلی ہیں۔

امریکی وزارت انصاف اور بعض ریاستوں کی جانب سے گوگل کے خلاف اینٹی ٹرسٹ مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں امریکی حکومت نے فیڈرل عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ گوگل کو مجبور کرے کہ وہ اپنا کروم ویب براؤزر فروخت کردے تاکہ انٹرنیٹ کے شعبے میں مسابقت لائی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل پر پوری دنیا کی کل دولت سے زائد جرمانہ کیوں عائد کیا گیا؟

فیڈرل عدالت نے مذکورہ درخواست پر فیصلہ دیا تھا کہ گوگل نے آن لائن سرچ میں غیرقانونی اجارہ داری قائم کررکھی ہے۔ اس فیصلے کے بعد عدالت نے مسئلے کے حل کے کے لیے متعلقہ ادورں سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق، کروم کی فروخت کے علاوہ حکومت کی تجویز ہے کہ گوگل سے کہا جائے کہ یا تو وہ اپنا اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ فروخت کردے یا پھر اینڈرائڈ فون میں گوگل سروسز کو غیرلازمی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا امریکا سرچ انجن ’گوگل‘ کی اجارہ داری ختم کرنا چاہتا ہے؟ موبائل صارفین کو اس سے کیا نقصان پہنچے گا؟

امریکی حکومت نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ وہ گوگل کو ایپل اور دیگر اسمارٹ فون کمپنیوں کے ساتھ ایسے معاہدے کرنے سے روکے جن کے تحت گوگل سرچ انجن کو ترجیح دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ 2000 میں مائیکروسافٹ کے خلاف ایسا ہی اینٹی ٹرسٹ مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ اگر فیڈرل عدالت نے ان تجاویز کو مان لیا تو ایپل، ایمازون اور میٹا جیسی دیگر بڑی ٹیک کمپنیوں کے خلاف بھی اینٹی ٹرسٹ مقدمات دائر ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی