پاکستان اور عمان کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

آج وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں پاک عمان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے کیا پاکستانی عمان کا 10 دن کا مفت سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں؟

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پاک عمان برادرانہ تاریخی تعلقات مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ 3 لاکھ سے زائد پاکستانی عمان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔ پاکستان اور عمان کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔

یہ بھی پڑھیے اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کے خلاف عمان میں اچانک بیداری کی لہر؟

عمانی سفیر نے  عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ