چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب

ہفتہ 12 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینیئر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں، چوہدری شافع حسین مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟

مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں مسئلہ کشمیر، فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم اور پاکستان میں جاری دہشتگردی کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائے گی، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں، قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، جبکہ منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیسے چوہدری خاندان میں دراڑ ڈالی؟

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر سیاسی شخصیات نے چودھری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟