وزیراعظم شہبازشریف نے سیستان واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کردیا

اتوار 13 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل پرگہرے دکھ  کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے صوبے سیستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی شہری جاں بحق

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا ایرانی حکام معصوم پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کر کے انہیں قرار واقعی سزا دیں۔ خطے کے ممالک کو ملکر دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

شہبازشریف نے وزارت خارجہ کو قتل ہونے والے پاکستانیوں کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارت خانے کو میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

پاکستانی وزراتِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ایرانی صوبے سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ ہم اس دلخراش واقعہ سے آگاہ اور اس حوالے سے ایرانی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں

یہ بھی پڑھیں:ایران کے سرحدی شہر سراوان میں دہشتگردی، 9 پاکستانی شہید

شفقت علی خان کے مطابق واقعہ سے متعلق مکمل حقائق  جاننے اور.مصدقہ تفصیلات موصول ہونے کے بعد تبصرہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔

جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، محسن نقوی

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایران کےصوبہ سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

واقعہ کا پس منظر

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔مقتول 8 پاکستانی سیستان کے علاقے مہرستان میں ورکشاپ میں کام کرتے تھے اور ایرانی حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔

سفارتی ذرائع کے کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

سراوان میں پاکستانیوں کا قتل

قبل ازیں رواں برس 27 جنوری کو بھی ایران کے سرحدی شہر سراوان میں دہشتگردی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 9 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!