وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل حقوق مل رہے ہیں۔ وہ لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہم ایک عظیم مقصد کے لیے ایک چھت کے نیچے جمع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح ملک میں امن
کا قائم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: قراردادِ پاکستان دراصل اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کرتی ہے، ظفراللہ خان
اس موقع پر وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ اقلیتوں کو تحفظ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، تمام مذاہب کے عبادت خانوں کا تحفظ پاکستان کی پالیسی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہمیشہ محبت کی بات کرتے ہیں اور یہاں مذہبی رواداری کو فروغ دیا جاتا ہے۔
کرتار پور پاکستان میں مذہبی رواداری کی زندہ مثال
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے۔
لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرتار پور پاکستان میں مذہبی رواداری کی زندہ مثال ہے۔