عمران خان کو دھمکیاں دینے پر مریم نواز کے خلاف اندارجِ مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ہفتہ 29 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو دھمکیاں دینے کے الزام پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کراچی ملیر کورٹ کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل محمد خالد ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا مریم نواز اور رانا ثناءاللہ نے عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ مدعی نے ایف آئی آر کے لیے پولیس سے رابطہ کیا لیکن پولیس نے درخواست ہی وصول نہیں کی۔ استدعا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مسلم لیگ ن کے وکیل نے عدالت کے روبرو اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے، اسے مسترد کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp