پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دے دی۔
آج کا میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز اسکور کیے، جبکہ جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 18.2 اوورز میں 141 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
اسلام آباد یونائیڈ کی اننگز
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 52 گیندوں پر 106 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کولن منرو 40، سلمان آغا 30 اور جیسن ہولڈر نے 20 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے حسین طلعت اور الزاری جوزف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی کی اننگز
پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 87 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔
پشاور زلمی کے بیٹر حسین طلعت نے 13، مچل اوون 10، ٹام کوہلر 8 اور صائم ایوب نے 6 رنز اسکور کیے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور سعد مسعود ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
پشاور زلمی اسکواڈ
آج کے میچ کے لیے پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر، کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لِنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم اور علی رضا شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس ایونٹ سے باہر ہوگئے
اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شاداب خان (کپتان)، آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ اور بین ڈوارسہوئس شامل تھے۔