اوورسیز پاکستانیز کنونشن: وزیراعظم شہباز شریف نے کونسے اہم اعلانات کیے؟

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اورسیز پاکستانیز کنونشن کے تیسرے روز تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس کنونشن میں دنیا بھر میں مقیم 1200 سے زائد اوورسیز پاکستانی شریک ہیں جو اس تقریب کے لیے خصوصی طور پر پاکستان پہنچے ہیں۔

اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے کچھ اہم اعلانات کیے۔ وہ اعلانات کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام

وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئی ہیں اور پنجاب میں کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبے بھی خصوصی عدالتوں پر کام کریں گے اور سمندر پار پاکستانی ویڈیو لنک پر پیش ہوسکیں گے۔

تمام یونیورسٹیوں میں اوورسیز بچوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ تمام یونیورسٹیوں میں سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں کا 5 فیصد کوٹہ مختص کیا جارہا ہے۔

جامعات میں 10 ہزار سیٹوں میں سے 5 فیصد نشستیں اوورسیز پاکستانیوں کی ہوں گی اور میڈیکل کالجز میں اوور سیزپاکستانیوں کا کوٹہ 15 فیصد ہوگا۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے 3 ہزار بچوں کو میڈیکل کالج میں داخلہ دیا جائے گا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے 5 ہزار بچوں کو ہنر سکھایا جائے گا۔ اورسیز پاکستانیوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں عمرکی حد میں 5 سال کی چھوٹ ہے۔

میر پور خاص میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کا حکم

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ان لائن سیل ڈیڈ رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سمندرپار پاکستانیوں کے لیے ایک خصوصی آفس مختص کردیا گیا ہے۔ بورڈآف ریونیو پنجاب میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے خصوصی سیل بنایا ہے۔ میرپورآزاد کشمیر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کی فزیبلٹی بنانے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔

15 اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان

وزیراعظم نے کہا کہ مارچ میں سمندرپار پاکستانیوں نے 4.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات بھیجیں، بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات ہماری مجموعی ایکسپورٹس سے زیادہ ہیں اور زیادہ ترسیلات بھیجنے والے 15 پاکستانیوں کو ہر سال ایوارڈز دیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی خدمات پر سول ایوارڈ دیے جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ہمارے پاکستانی یورپ، امریکا، خیلج سے یہاں تشریف لائے، ایک کروڑ پاکستانی دنیا کے مختلف خطوں میں آباد ہیں، اوورسیزپاکستانیوں نے اپنے شبانہ روز محنت سے رزق حلال کمایا اور  تمام ممالک میں پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑسے زائد اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے وطن کی خدمت کی، بیرون ملک پاکستانیوں نے محنت اور لگن سے اپنا مقام بنایا، اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر بھی ہیں، اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کے تاج ہیں، اورسیز پاکستانیوں نے طب، انجینئرنگ اوردیگرشعبوں میں نام کمایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام اورسیز پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟