‘کنگ کرلے گا’ والا بیان اگر غلط تھا تو معذرت چاہتا ہوں، حسن علی

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل کے اپنے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز سے شکست کے بعد کراچی کنگز کے وائس کپتان حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے ‘کنگ کرلے گا’ والا بیان دے کر کوئی بڑی غلطی کی ہے تو معذرت چاہتا ہوں۔

حسن علی نے کہا ہے کہ اس بات پر بیٹھ کر گفتگو کریں گے کہ ایک میچ میں ہم نے بالکل آؤٹ کلاس کردیا تھا لیکن دوسرے میچ میں ہماری بیٹنگ لائن اپ ٹھیک نہیں ہوئی، باقی میچوں میں یہ غلطی دوبارہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دے دی

ان کا کہنا تھا کہ اگر پرفارمنس دیں گے تو کھیلیں گے، ابھی ہم جوان ہیں، ٹی ٹونٹی میچز میں بہترین باولر رہا ہوں، میں تو یہی سوچ کر پریکٹس کرتا ہوں کہ کم بیک کرنا ہے، باقی قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی پر ہے کہ وہ کیا سوچتی ہے۔

حسن علی نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے کہ ہم صرف غیرملکی کھلاڑیوں پر ہی دارومدار رکھیں، خوشدل نے پچھلے میچ میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن کھلاڑیوں میں پارٹنرشپ نہیں بن سکی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل سیزن 10 : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے شکست دے دی

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں کیریئر اور عمر کے اس حصے پر ہوں کہ کوئی بھی چیز مجھے دکھ نہیں دیتی، بابر اعظم کو ہم نے کنگ بنایا ہوا ہے اور ہم لوگ ہی اس کے پیچھے ہیں، اگر میں نے ‘کنگ کرلے گا’ والا بیان دے کر کوئی بہت بڑی غلطی کی ہے تو معذرت چاہتا ہوں لیکن میرا موقف وہی ہے کہ بابر اعظم بہترین تھا، بہترین ہیں اور اس مشکل وقت سے بھی باہر نکل آئے گا۔

حسن علی نے کہا کہ ابھی ٹورنمنٹ کی شروعات ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ بہترین ٹیم کیسے بن سکتی ہے، اگر ہمیں مڈل آرڈر میں ایک اسپینر کی ضرورت پڑی تو ہم یقیناً محمد نبی کے بارے میں سوچیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟