پی ایس ایل سیزن 10 : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے شکست دے دی

ہفتہ 12 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل سیزن 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4  وکٹوں سے شکست دے دی ہے، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کا دیا گیا 235 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 6 وکٹوں کے  نقصان پر حاصل کرلیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے 32، ڈیوڈ وارنر نے 12 اور عرفات منہاس نے 10 رنز بنائے، جبکہ خوشدل شاہ اور جیمز ونس نے جارحانہ کھیل پیش کیا، خوشدل شاہ نے 60 اور جیمزونس نے ناقابل شکست 101 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے آج کے میچ میں 2 سینچریاں بنی ہیں، محمد رضوان نے 105 رنز بنائے جبکہ کراچی کنگز کے جیمزونس نے 101 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا دوسرا میچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 60 رنز سے شکست دے دی

اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 235 رنز کا ہدف دیا تھا، ملتان سلطانز کی جانب سے شاہی ہوپ 8 اور عثمان خان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ملتان سلطانز کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کامران غلام تھے۔

کراچی کنگز اسکواڈ

کراچی کنگز اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس، شان مسعود، ٹم سیفرٹ، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملن، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی اور عباس آفریدی شامل ہیں۔

ملتان سلطانز اسکواڈ

 ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ ولے، کرس جارڈن، اسامہ میر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز 13 بار آمنے سامنے آچکے ہیں، جن میں سے 7 میچز ملتان سلطانز جبکہ 6 کراچی کنگز نے جیتے۔

ملتان سلطانز کا اپنے ہر چھکے اور وکٹ پر ایک لاکھ کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان

 ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سیزن میں فلسطین ریلیف فنڈ کو سپورٹ کریں گے،  اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین کے بچوں کے لیے عطیہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp