پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دیدی

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان

 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا لیکن اوورز میں کٹوتی نہیں کی گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے، جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 18.4 اورز میں 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر صاحبزادہ فرحان 53 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے، اس کے علاوہ کولن منرو 48، حیدر علی 33، کپتان شاداب خان 14، آندرے گوس 9 اور اعظم خان نے 4 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ جیسن ہولڈر نے 32 رنز کی تیز ترین اننگز کھیلی، جبکہ نسیم شاہ نے ایک رنز بنایا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، حیدر علی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ اور  رائلے میریڈتھ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: بائننس اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی پارٹنرشپ کا اعلان

ملتان سلطانز اسکواڈ

ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسنین پر مشتمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار