فرائض میں غفلت برتنے پر اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار نوکری سے فارغ، 12 ایس ایچ اوز کی سروس ضبط

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے فرائض میں غفلت برتنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر ایک سب انسپکٹر اور ایک ہیڈ کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا، جبکہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور 2 تھانوں کے محرران کی ایک ایک سال کی سروس ضبط کرلی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر  پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف یہ کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس

ترجمان نے بتایا کہ برخاست ہونے والوں میں اسپیشل سیکچول آفس انویسٹی گیشنز یونٹ(SSOIU) رورل زون میں تعینات سب انسپکٹر محمد فاروق اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے سابقہ محرر یوسف حسین شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا پانے والوں میں ایس ایچ او تھانہ نیلور محمد حنیف، ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر سہیل اشرف، ایس ایچ او تھانہ ہمک عمران منیر، ایس ایچ او تھانہ آبپارہ عاصم غفار، ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی نعیم الحسنین، ایس ایچ او تھانہ گولڑہ ناصر منظور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ سمبل آصف علی، ایس ایچ او تھانہ ترنول شوکت محمود، ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو رفاقت حسین کو بھی ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن شاہد زمان، ایس ایچ او تھانہ کھنہ ارشاد احمد، سابق ایس ایچ او تھانہ سہالہ ظفر اقبال کی بھی ایک ایک سال سروس ضبط کرلی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ریکارڈ کی درست تکمیل نہ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر محرر تھانہ آبپارہ وسیم راجا اور محرر تھانہ کھنہ محمد طیب کی بھی ایک ایک سال سروس کو ضبط کیا گیا۔

ڈی آئی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہاکہ اسلام آباد پولیس خود احتسابی پر عمل پیرا ہے، کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی گرفتار

انہوں نے کہاکہ جو بھی پولیس افسر اختیارات سے تجاوز اور ڈیوٹی میں غفلت برتے گا، اسے سخت قانونی و محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی