شہدا اور غازی ہمارا فخر، ان کا احترام فرض ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ایک پروقار اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے ملک و قوم کے لیے نمایاں خدمات اور جرات مندانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران، جوانوں کے اہلِ خانہ اور شہدا کے خاندانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت دیگر اعزازات دیے گئے، شہدا کو دیے گئے اعزازات ان کے خاندانوں نے فخر کے ساتھ وصول کیے۔

مزید پڑھیں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فون

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا اورغازی ہماری قومی پہچان اور فخر ہیں، ان کا احترام اور عزت ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ آج جو امن اور آزادی ہمیں حاصل ہے، وہ ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کے خاندانوں کے حوصلے اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کا جذبہ وطن سے محبت کی روشن مثال ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا برطانیہ میں وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

آرمی چیف نے انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیوں میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کے عزم اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی انتھک محنت سے کئی دہشتگرد خطرات کو ناکام بنایا اور اہم دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان