آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا برطانیہ میں وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

جمعہ 21 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو برٹش آرمی اور ڈیپ ریک اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید کاری کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا بھی مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ میں فقید المثال استقبال

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اہم ترین دورہ پر 19 فروری کو برطانیہ پہنچے تھے۔ دورے کا مقصد آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں 7ویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت اور ’ابھرتا ہوا ورلڈ آرڈر اور پاکستان کے مستقبل کا آؤٹ لک‘ کے موضوع  پر ان کا کلیدی خطاب تھا۔

دورے کے آغاز پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پرتپاک اور باوقار استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر  پیش کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ استحکام کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان آرمی ٹو آرمی ڈائیلاگ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ کانفرنس ہر سال تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔ اس موقع پر پالیسی سازوں، سول اور ملٹری  کے علاوہ دونوں ممالک کے ممتاز تھنک ٹینکس کے ارکان کی برابر کی نمائندگی ایک جگہ موجود ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp