جیا بچن کی کس بات پر ایشوریا رائے سب کے سامنے آبدیدہ ہو گئیں؟

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی بہو ایشوریا رائے کو خاندان میں خوش آمدید کہتی ہیں جس پر ایشوریا رائے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

جیا بچن نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر کہا کہ آج میں ایک بار پھر پیاری سی لڑکی کی ساس بننے جا رہی ہوں جو بہت باوقار ہے اور جس کی مسکراہٹ بہت دلنشین ہے، انہوں نے اداکارہ سے کہا کہ میں آپ کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہتی ہوں اور آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔

یہ سن کر ایشوریا رائے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو 2007 کے فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ تقریب کی ہے، جہاں جیا بچن کو ان کی فنی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا جب جیا بچن نے ایشوریا کی تعریف کی ہو، اس سے قبل ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایشوریا ان کے خاندان کے لیے صحیح انتخاب ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ’ایشوریا بہت شاندار ہیں۔ وہ خود بھی ایک بڑی اسٹار ہیں۔ لیکن جب ہم سب اکٹھے ہوتے ہیں تو میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ وہ خود کو آگے بڑھاتے ہوئے نظر آئیں، مجھے یہ خصوصیت پسند ہے کہ وہ پیچھے رہتی ہیں، خاموش رہتی ہیں اور سب کچھ سنتی ہیں اور سیکھتی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ایشوریا رائے نے اپنے نام سے ’بچن‘ ہٹادیا؟

انہوں نے مزید کہا، ’ایک اور خوبصورت بات یہ ہے کہ ایشوریا ان کے خاندان میں اچھی طرح سے ڈھل گئی ہیں۔ وہ جانتی ہیں کہ یہ خاندان ہے، یہ اچھے دوست ہیں، اور یہی طریقہ ہونا چاہیے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک مضبوط خاتون ہیں‘۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مقبول جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور 2011ء میں ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش ہوئی۔ اس جوڑے میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے گردش میں ہیں لیکن ایشوریہ یا ابھیشک کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟