حاجی کیمپ میں معاونینِ حج کے لیے فرسٹ ایڈ، سی پی آر اور سول ڈیفنس کی تربیت شروع

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام حاجی کیمپ اسلام آباد میں معاونین حج کے لیے فرسٹ ایڈ، سی پی آر، سول ڈیفنس اور اسپیشل ہینڈلنگ ٹیکنیکس پر مشتمل جامع تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے، یہ تربیت حج 2025 کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔

وزارت  مذہبی امور کے جوائنٹ سیکریٹری اسداللہ فیض تمام تربیتی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ان کی مؤثر انداز میں تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2025: سعودی عرب نے پاکستان کا کوٹہ بڑھا دیا، اب کتنے افراد حج کے لیے جاسکیں گے؟

تربیتی سیشنز ریسکیو 1122 اسلام آباد کے ماہر انسٹرکٹرز کی نگرانی میں جاری ہیں، جن میں شرکا کو عملی مظاہروں اور لیکچرز کے ذریعے اہم طبی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مہارت سکھائی جارہی ہے۔

وزارت  مذہبی امور کے مطابق اس سال کے حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے تمام منتخب معاونین اس تربیت میں حصہ لے رہے ہیں، تربیت کا مقصد ان افراد کو ایسی بنیادی اور اہم صلاحیتیں فراہم کرنا ہے جن کے ذریعے وہ سعودی عرب میں پاکستانی حجاج کرام کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بناسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2025  کے ناظمین اور معاونین کے این ٹی ایس نتائج کا اعلان، فزیکل ٹیسٹ کب ہوگا؟

یہ تربیت خاص طور پر طبی ایمرجنسی میں ہجوم پر قابو پانے اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے معاونین کی استعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

حاجی کیمپ میں حج معاونین کی تربیت کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا، تاکہ حج مشن کے لیے ایک مکمل طور پر تربیت یافتہ ٹیم تیار کی جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی