حج 2025: سعودی عرب نے پاکستان کا کوٹہ بڑھا دیا، اب کتنے افراد حج کے لیے جاسکیں گے؟

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی درخواست پر 10 ہزار اضافی پاکستانی عازمین حج کو حج کی اجازت دے دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پاکستانی عازمین حج کے لیے حج کوٹہ میں اضافے کی خصوصی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات، سعودی عرب جا کر سہولیات کا جائزہ لیا، وفاقی وزیر مذہبی امور

یہ درخواست ان شہریوں کے لیے کی گئی جو حج کی مقررہ آخری تاریخ گزر جانے کے بعد رجسٹریشن نہیں کرا سکے تھے، وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی کوششوں سے سعودی عرب نے پاکستان کے لیے مزید 10 ہزار حجاج کرام کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی خصوصی درخواست سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج سے متعلق انتظامات میں بے قاعدگیوں کے بعد نجی اسکیم کیخلاف تحقیقات

یہ اقدام دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان قریبی تعلقات، باہمی تعاون اور پاکستانی عوام کے لیے سعودی عرب کی خصوصی توجہ کا عملی اظہار ہے، اس اقدام کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج 2025 کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp