چوہدری برادران کے گھر پر پولیس کا چھاپہ قابل افسوس، حکومت معافی مانگے : چوہدری سرور

ہفتہ 29 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کے گھر پر پولیس کا چھاپہ قابل افسوس ہے، حکومت غیر مشروط معافی مانگے۔

پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے پارٹی عہدیداروں کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی کے خلاف بھی غلط کام یا اقدام پر احتجاج کرتا ہوں، رانا ثنااللہ پر منشیات کا مقدمہ بنایا گیا ایسا مقدمہ نہیں ہونا چاہیے جس کو کوئی قبول نہ کرے۔ رانا ثنااللہ پر لڑائی جھگڑے کا مقدمہ بناتے تو لوگ یقین بھی کر لیتے۔

چودھری سرور نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ چوہدری شجاعت کی ٹیم کا حصہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے لیکن نااہلی اور کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، جماعتیں اپنے گریبانوں میں نہیں جھانک رہی، ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہہ رہے ہیں۔ 50 فیصد بجٹ لوگوں کی جیبوں میں چلا جاتا ہے ،آدھا پیسہ لوگوں کی جیبوں میں جائے گا تو ترقیاتی منصوبوں کا کیا انجام ہو گا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہمیں اداروں کو مضبوط بنانا ہو گا تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے، ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہم نے ملک کو کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک پارٹی بھی ادارہ نہیں، یہاں جماعتوں میں ون مین شو ہے، ڈکٹیٹر شپ ہے، خواہش ہے ایک جماعت کو ادارہ کے طور پر آگے لایا جائے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ یہاں پر سیاسی پارٹیاں کارکنوں کو پوچھتی تک نہیں ہیں۔ اقتدار ملتا ہے تو کوئی جماعت اپنے کارکنوں کو شاباشی تک نہیں دیتی۔ ہم اپنے کارکنوں کو عزت دیں گے اور ساتھ لے کر چلیں گے۔

جب میں گورنر تھا تو کارکنان شکوے لے کر آتے تھے

انہوں نے کہا کہ جب میں گورنر تھا تو پی ٹی آئی ورکرز میرے پاس آکر گلے شکوے کرتے تھے تو میں انہیں کہتا تھا کہ میرے پاس آنسو صاف کرنے کے لیے بس ٹشو ہی ہیں۔

چوہدری سرور نے کہا کہ عقل اور ویژن ہو تو آپ کرپشن روک سکتے ہیں، پنجاب کا بجٹ اڑھائی ہزار ارب روپے ہے، رشوت نے ہمارے ملک کا برا حال کر دیا ہے، 3 بڑے چیلنجز ہیں جن میں سیاسی عدم استحکام سب سے بڑا چیلنج ہے، سیاسی جماعتوں میں مذاکرات ہونے چاہییں، سوشل میڈیا کو دیکھیں تو شرم آتی ہے، ہم نے گالی کا جواب گالی سے نہیں دینا۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت ملک کا بڑا مسئلہ ہے۔ 4 ارب ڈالر کے ذخائر رہ گئے ہیں، بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے، ایمانداری دکھانا ہو گی، ہم ملک کی تقدیر بدلنے کا پلان دیں گے۔ 9 سال کے پی کے۔ 4 سال پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت رہی، عدل و انصاف دینا چاہتے ہو تو ریفارمز کرتے کس نے روکا تھا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ ملک کو بیوروکریسی چلاتی ہے، کوئی اسٹیبلشمنٹ کوئی سیاسی جماعتوں اور کوئی عدلیہ پر ملک کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتا ہے، ملک کو بیوروکریسی نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔

ملک میں تبدیلی ہم لے کر آئیں گے: چوہدری سرور

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ہر آفیسر اپنے خرچے خود ادا کرتا ہے۔ اب ہم ملک میں تبدیلی لے کر آئیں گے۔ ملازمتوں میں نوجوانوں کے لیے پلان لے کر آئیں گے۔

تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ شمالی پنجاب کے چیف آرگنائزر چوہدری انصر فاروق نے کی جبکہ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک، شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان، رضوان صادق خان، سردار اسد محمود، عارف حیات روکھڑی، دل فراز خان، چوہدری بابر، رضاالمصطفیٰ چوہدری، حماد عباسی، طارق شاہ، ظاہر عباسی نے بھی خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ مصطفیٰ ملک نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے، گزشتہ 3 سالوں میں ملک میں بہت کھلواڑ ہوا، سیاستدان مقابلہ سیاسی میدان میں کرتا ہے چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز، مہرین آدم ملک، چوہدری حبیب، ملک شیر خان سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتظار تھا الیکشن کمیشن کامیابی کا اعلان کرے گا، پٹیشن ہی خارج کردی، سربراہ پی کے نیپ

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر