جماعت اسلامی کے زیراہتمام غزہ مارچ، اسلام آباد میں کون سی سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں؟

اتوار 20 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی نے آج اسلام آباد میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کی کال دے رکھی ہے، اور وفاقی دارالحکومت و گردونواح سے عوام زیروپوائنٹ پہنچنا شروع ہوگئے۔ انتظامیہ نے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے ہیں اور ریڈزون کو مکمل سیل کردیا ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے جن میں سرینہ، نادرا، میریٹ اور ایکسپریس چوک تا حکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سیکریٹریٹ یا ریڈ زون جانے واے شہری مارگلہ روڈ استعمال کریں، راول ڈیم سے بجانت فیض آباد راولپنڈی جانے والے حضرات براستہ کشمیر چوک پارک روڈ سے ہوتے ہوئے لہترار روڈ، ایکسپریس وے استعمال کریں، اوجڑی کیمپ لوپ سے ایکسپریس وے ڈھوک کالا خان سروس روڈ استعمال کریں، راولپنڈی سے اسلام اباد آنے والے حضرات راولپنڈی ڈبل روڈ سے سری نگر ہائی وے آنے جانے کے لیے استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی دارالحکومت میں ’یکجہتی فلسطین مارچ‘، سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون جانیوالے راستے سیل کردیے گئے

ترجمان نے بتایا کہ کرال سے براستہ ایکسپریس بجانب راولپنڈی جانے والے شہری کورال سے پرانا ایئرپورٹ روڈ راول ڈیم روڈ استعمال کریں یا ڈھوک کالا خان سروس روڈ استعمال کریں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے حضرات سری نگر ہائی وے نیو ڈبل روڈ استعمال کریں یا سری نگر ہائی وے پشاور روڈ استعمال کریں، مظفر گڑھ نہاری سے آئی این ٹی سینٹر سے ایمبیسڈر ہوٹل سیونتھ ایوینیو سہروردی یا جی سکس سہر وردی استعمال کریں، اسی طرح آبپارہ میلوڈی صدر روڈ سیونتھ ایونیو استعمال کر سکتے ہیں، شہید ملت روڈ جی پی او چوک میلوڈی صدر جی سکس سیون سے سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔

انہوں نے بتایا کہ متبادل بیگم سرفراز روڈ جی پی او چوک سے سیون ایونیو یا فضل حق روڈ کا استعمال کریں، اسلام اباد چوک سری نگر ہائی وے سے بجانب آبپارہ ریڈ زون جانے والے حضرات زیرو پوائنٹ لوپ سے فیصل ایونیو مارگلہ روڈ استعمال کریں، اسلام آباد سے نیو ایئرپورٹ پشاور روڈ جانے والے سیونتھ ایوینیو مارگلہ روڈ، ایران ایوینیو استعمال کریں۔

زیرو پوائنٹ سے ایکسپریس وے لاہور جی ٹی روڈ جانے والے حضرات براستہ سری نگر ہائی وے نائنتھ ایونیو، ڈبل روڈ، راول روڈ پرانا ایئرپورٹ روڈ کرال چوک یا پشاور روڈ استعمال کریں، اسی طرح روات ٹی کراس سے اسلام آباد ایکسپریس آنے جانے والے حضرات لہتڑار، پارک روڈ، راول ڈیم روڈ شکرپڑیاں گارڈن سے سیونتھ ایونیو استعمال کریں۔

نیو ایئرپورٹ سے مری جانے والے حضرات پشاور روڈ پرانا روڈ کرال چوک، کھنہ پل لہتراڑ  پاک روڈ، راول ڈیم چوک استعمال کریں، شکرپڑیاں بجانب آئی ایٹ جانے والے شہری سیونتھ  ایوینیو، سری نگر ہائی وے نائنتھ ایونیو استعمال کریں، جبکہ آئی ایٹ سے فیصل ایونیو کے اوپر جانے والے شہری نائنتھ ایونیو سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: صاحب ثروت افراد ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان میں بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کروائیں، وزیراعظم

ترجمان نے کہاکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس آپ کی رہنمائی کے لیے مصروف عمل ہے، ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ITP ریڈیو FM-92.4 شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹ سے متعلق آگاہی کے لیے موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے بھارت کے شعیہ برادری پر تبصرے کو مسترد کردیا  

چینی اے آئی ایپ سیڈانس نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

ایپسٹین فائلز: بینک آف امریکا متاثرہ خواتین کیس میں تصفیے پر مجبور

پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 172رنز کا ہدف

پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف عبور کر کے ریکارڈ قائم کردیا

ویڈیو

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

آبنائے ہُرمُز، پاکستانی جھنڈے کے چرچے، ٹرمپ پاکستان کی طاقت مان گیا، امن کوششوں پر سعودی عرب کا خراج تحسین

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟