پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ کی مسلسل چوتھی فتح، کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست

اتوار 20 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل سیزن 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی ہے۔

پی ایس ایل سیزن 10 کے دسویں میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو  بیٹنگ کی دعوت دی اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 : ملتان سلطانز کو مسلسل تیسری شکست، پشاور زلمی نے 120رنز سے ہرادیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کا دیا گیا ہدف 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اسلام آباد کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 30، اعظم خان 31 اور کپتان شاداب خان 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے تھے، کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 5 رنز پر گری، ڈیوڈ وارنر 3 رنز بناکر پویلین لوٹے، کراچی کنگز کی جانب سے ٹم شیفرٹ 30، جیمز ونس 4 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دیدی

خوشدل شاہ نے 17 اور عباس آفریدی نے 22 رنزبنائے۔

کراچی کنگز اسکواڈ

کراچی کنگز میں ٹم شیفرٹ، ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ شامل ہیں۔

اسلام آباد یونیٹڈ، اسکواڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ میں صاحبزادہ فرحان، اعظم خان، کولن منرو، حیدر علی، شاداب خان (کپتان)، محمد نواز، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، بین دروش اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 22 بار مدمقابل ہوئی ہیں، جن میں سے 16 میچر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کامیابی سمیٹی، کراچی کنگز 6 میچز میں فتحیاب ہوسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی