پی ایس ایل 10 : ملتان سلطانز کو مسلسل تیسری شکست، پشاور زلمی نے 120رنز سے ہرادیا

ہفتہ 19 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں ملتان سلطانر کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، نویں میچ میں پشاور زلمی نے 120 رنز سے ہرا دیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 228 رنز کا ٹارگٹ دیا، جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 15.5 اوورز میں 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دیدی

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 15 رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر آؤٹ ہوئے،شاہی ہوپ 20، عثمان خان 44، کامران غلام 6، مچل بریسویل 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اشٹن ٹرنر صفر اور افتخار احمد 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اسامہ میر ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلیے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دیدی

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 15 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنالیے ہیں، پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم آج بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے اور محض 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب بھی صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حارث 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹم کوہلر کیڈمور نے پشاور زلمی کی جانب سے رنز بنائے جبکہ حسین طلعت 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مچل اوون 34 اور عبدالصمد 40 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

ملتان سلطانز اسکواڈ

ملتان سلطانز میں محمد رضوان (کپتان و وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، اشنن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولے، اسامہ میر، عاکف جاوید اور عبید شاہ شامل ہیں۔

پشاور زلمی اسکواڈ

پشاور زلمی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp