پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے کر جیت کا مزہ چکھ لیا۔
آج کا میچ ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان
ملتان سلطانز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز اسکور کیے، جبکہ جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنا سکی۔
ملتان کی جانب سے یاسر خان نے 87 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، اس کے علاوہ عثمان خان 39، کپتان محمد رضوان 32، ایشٹن ٹرنر 15 اور مائیکل بریسویل نے 9 رنز بنائے۔
سلطانز کے بیٹر افتخار احمد 40 اور کامران غلام 3 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ آصف آفریدی، سکندر رضا اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
ملتان سلطانز اسکواڈ
ملتان سلطان کی ٹیم میں محمد رضوان قیادت کررہے ہیں، اس کے علاوہ یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ اور جوشوا لٹل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
لاہور قلندرز اسکواڈ
لاہور قلندرز کی ٹیم کپتان شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، رشاد حسین، حارث رؤف، زمان خان، آصف آفریدی پر مشتمل ہے۔