افسوس ہوا کہ پولیس ٹیم نے چوہدری شجاعت کے گھر پر دھاوا بولا، محسن نقوی

اتوار 30 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ  پولیس کی ٹیم چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے گئی تھی لیکن اس نے چودھری شجاعت کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’ پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔‘

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چوہدری سالک حسین کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ ’کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی، میں مدینہ میں ہوں اور تمام تفصیلات حاصل کر رہا ہوں، یہ جان کر افسوس ہوا کہ ٹیم چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے گئی لیکن اس نے چوہدری شجاعت کے گھر پر دھاوا بول دیا جس میں چودھری سالک حسین بھی زخمی ہو گئے۔‘

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  اس واقعے پر قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔‘

یہ بھی پڑھیں :آصف زردای کی ہدایت پرپرویز الہی نشانہ ہے، شیخ رشید

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب