بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈے پر مبنی کھیل ایک بار پھر بے نقاب۔
ذرائع کے مطابق ہر دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا ایک ہی وتیرہ ہے کہ بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگاؤ، سچ چھپاؤ اور اپنی عوام کو بیوقوف بناؤ۔
پروپیگنڈا ٹائمنگ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق پہلگام حملہ 3 بجے ہوا، جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے 3بجکر 5 منٹ پر پاکستان پر الزام لگا دیا۔
اس کے بعد حملے کے 30 منٹ بعد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ’ #PakSponsoredTerror ‘ ٹوئٹس کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے 30 منٹ سے 60 منٹ میں بی جے پی لیڈران جے پی نڈڈا اور امت شاہ نے ٹوئٹس کر دیے۔جبکہ واقعے کے 1 سے 3 گھنٹوں بعد جعلی انٹیلیجنس رپورٹس لیک کی جاتی ہیں، جسے آر ایس ایس کے ٹرول اکاؤنٹس ماس ریٹویٹ کرتے ہیں۔
500 بھارتی اکاؤنٹس سے ایک جیسے ٹوئٹس
ذرائع کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر پہلگام واقعہ کے پہلے 15 منٹ میں بی جے پی سپورٹر کی جانب سے 500 بھارتی اکاؤنٹس سے ایک جیسے ٹوئٹس کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جعلی اکاؤنٹس کی بدولت30 منٹ میں ’ #PakistanTerrorError ‘ اپ ٹرینڈ بن جاتا ہے جس میں جعلی کشمیری ناموں سے ٹوئٹس کیے جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے 1 گھنٹے کے بعد میجر گوینڈا جیسے فوجی اکاؤنٹس رد عمل دیتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانی ویڈیوز کو تازہ واقعے سے جوڑ کر دکھانا بھارتی میڈیا کا بھونڈا وتیرہ ہے۔ بھارتی میڈیا شواہد کے بغیر ایسے حملوں کو پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے کے لیے استعمال کرتا آیا ہے۔
دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ حقیقت میں یہ الزامات پہلے سے تیار کیے جا چکے ہوتے ہیں جنہیں پاکستان مخالف زہر اگلنے میں استعمال کیا جاتا ہے، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں مگر بھارت اسے ہمیشہ مسلمانوں اور پاکستان سے جوڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ سعودی عرب کیا معاہدے طے پائے؟
ذرائع کے مطابق دفاعی ماہرین نے پہلگام واقع پر سنجیدہ سوال اٹھا دیے ہیں، انہوں نے سوال کیا ہے کہ بھارتی میڈیا نےپہلگام ڈرامے میں ہلاک ہونے والے 27 افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھائیں؟
دفاعی ماہرین کی آرا
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا پر زمین پر لیٹے ہوئے مرد کے پاس مشکوک طور پر بیٹھی عورت کی صرف ایک فوٹو شاپ تصویر سامنے آئی، جس میں خون کا ایک قطرہ یا معمولی زخم بھی نظر نہیں آیا۔
دفاعی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے جڑے اکاؤنٹس نے عین نام نہادحملے کے وقت ہی پاکستان کو سزا دینے کی ٹویٹس کرنا کیوں شروع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملہ: وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے نئی دہلی پہنچ گئے
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کو ثبوت کا ایک ٹکڑا بھی دکھائے جو اس نام نہاد حملے میں پاکستان کے ملوث ہونا ثابت کرے۔
گودی میڈیا
دفاعی ماہرین کے مطابق گودی میڈیا بغیر ثبوتوں اور زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کر سکتا، بین الاقوامی سطح پر ہزیمت سے بچنے اور اپنا جھوٹ چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا ایک نیا جھوٹ سامنے لائے گا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام ایل او سی سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور بھارت نے کشمیر میں 9 لاکھ فوج جمع کر رکھی ہے، مقبوضہ کشمیر میں اتنی بڑی فوج کے ہوتے ہوئے ایسا حملہ کیسے ممکن ہے؟
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حملے ہمیشہ اس وقت کیوں ہوتے ہیں جب کوئی مغربی یا امریکی سیاسی قیادت ہندوستان کا دورہ کر رہی ہو یا ہندوستان میں کوئی اہم واقعہ ہو رہا ہو؟
بھارت نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا؟
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیا بھارت نے ماضی کے فالس فلیگ آپریشنز سے کچھ نہیں سیکھا؟ بھارت کو چاہیے کہ ان سوالات کے جوابات دے تاکہ دنیا ان کی من گھڑت کہانیوں پر یقین کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں امریکی صدور کے دوروں سے جڑے دہشتگردی کے واقعات
دفاعی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں سکھوں کو قتل کر کے بین الاقوامی دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والا بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔