کراچی: اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب، 2 اغواکار گرفتار

بدھ 23 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اے وی سی سی، سی آئی اے اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 20 اپریل کو کراچی سے اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب جبکہ اغوا کار گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار

یاد رہے کہ 20 اپریل 2025 کو مغوی غیور عباس ولد مرید عباس عمری 21 سالہ گھر سے اقراء یونیورسٹی جانے کے لیے نکلا تھا جس کو تھانہ بلوچ کالونی کی حدود سے نامعلوم مسلح اغواکاروں نے اغوا کرلیا تھا اور اس کی رہائی کے عوض 90 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق مذکورہ مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج ہوا اور تفتیش اے وی سی سی، سی آئی اے کو منتقل کردی گئی تھی۔

ایس ایس پی AVCC/CIA کراچی نے ڈی ایس پی آپریشن اور ایس ایچ او اے وی سی سی کی سربراہی میں سی پی ایل سی کے ہمراہ ایک پولیس ٹیم تشکیل دی۔

مزید پڑھیے: کراچی: اغوا برائے تاوان و قتل کے 4 ملزمان کو پھانسی کی سزا

پولیس ٹیم اور سی پی ایل سی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے قیوم آباد کراچی میں مشترکہ کاروائی کرکے مغوی غیور عباس کو بحفاظت بازیاب کروالیا اور 2 اغواکاروں کو گرفتار کیا۔

گرفتار اغواکاروں کی شناخت منیر سولنگی ولد اللہ ورایو اور  آفتاب سولنگی ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس اسلحہ سمیت گرفتار

مقدمے کی ابتدائی تفتیشی کاروائی مکمل کرنے کے بعد مغوی غیور عباس کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے بازیابی پر متعلقہ ایس ایس پی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو