کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پولیس نے پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتیوں میں ملوث گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

کورنگی پولیس کے مطابق ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کی سربراہی میں ایس ایچ او کورنگی ملک عامر نے کامیاب کارروائی کرکے پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ  بھی برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتار ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس اسلحہ سمیت گرفتار

گرفتار ملزمان میں علی عمران شیخ، وقار، انیل، دھیرج اور فرزوق شاہ شامل ہیں،ملزمان نے 6 جنوری کو زمان ٹاؤن میں 16 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی، واردات سرکاری ادارے کا یونیفارم پہن کر کی گئی تھی

ملزمان نے سال 2021  میں عید گاہ کی حدود میں مندر پر فائرنگ کر کے 5 لاکھ بھتہ وصول کیا  جبکہ 8 اگست 2024 کو تاجر سلمان بٹ کو اغوا کیا، مغوی کو حبس بے جا میں رکھ کر 10 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، لیاری گینگ وار جوجی گروپ کا کمانڈر گرفتار

ملزمان نے سال 2024 میں ہندو شخص کے آئی ٹی سینٹر میں نقب زنی کی واردات کی تھی، شہری کو 3 لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا، سال 2024 میں شنکر نامی شہری کو بلیک میل کر کے 2 لاکھ روپے وصول کیے.

گینگ میں شامل ملزمان نومبر 2024  کو چکرہ گوٹھ گیمنگ شاپ میں  خود کو حساس ادارے کے اہلکار ظاہر کرکے داخل ہوئے ، بابر نامی ملازم کو اغوا کیا اور ایک دن حبس بے جا  میں رکھنے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

گرفتار ملزمان 2025 کی سب سے بڑی واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کی ٹیم کی تیاری مکمل تھی اگر ہم گرفتار نہ ہوتے تو اس واردات میں بھی کامیابی ملتی۔

پولیس کے مطابق ملزمان پولیس اور سرکاری اداروں کا یونیفارم پہن کر وائرلیس سیٹ دکھا کر گھروں میں داخل ہوتے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے بیانات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

پنجگور واقعہ: سی ٹی ڈی اور پولیس کا بروقت اور جرات مندانہ ردعمل قابلِ تحسین، وزیر اعلیٰ بلوچستان

امریکا میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، 4 مشتبہ افراد گرفتار

2026 معیشت کے لیے نہایت کٹھن سال، پیٹرولیم لیوی کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا ہوگا، مزمل اسلم

ویڈیو

فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کا نمبر؟ سہیل آفریدی کی پالیسی مکمل ناکام

خیبر پختونخوا میں بھی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کارروائیاں شروع، کیا کے پی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہو گئی؟

چارسدہ کا ماحول دوست سروس اسٹیشن: صفائی اور پانی کی بچت ایک ساتھ

کالم / تجزیہ

اگلی بار۔ ثاقب نثار

جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟

شاعرِ مشرق اور مصورِ مشرق کی پتنگ بازی