پی ایس ایل سیزن 10 کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں فاتح ٹیم نے جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 137 رنز بناسکی۔ کراچی کنگز کی جانب سے نے ٹم سیفرٹ نے 47، جیمز وینس نے 30 اور حسن علی نے 24 رنز (ناٹ آؤٹ) بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد وسیم، محمد عامر اور خرم شہزاد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں اوورز میں 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10،پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
کپتان سعود شکیل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ریلے روسیو 10، کوشل مینڈس 36، مارک چیپ مین 4، حسن نواز 35 اور فہیم اشرف 43 رنز بناسکے۔
کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شان مسعود اور ایمرجنگ کھلاڑی فواد علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، عمیر بن یوسف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں وسیم جونیئر، خرم شہزاد اور مارک چیمپن کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔