پی ایس ایل 10،پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

جمعرات 24 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 10 کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پشاور زلمی نے سترھویں اوور میں 130 رنز کا ہدف پورا کرلیا۔ پشاور زلمی کی ایونٹ میں یہ دوسری کامیابی ہے۔ کپتان بابر اعظم نے 56 اور حسین طلعت نے 51 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 129 رنز پر آؤٹ ہوگئی، لاہور قلندرز کی جانب سے فخززمان 10، آصف علی 5، ڈیرل مچل 2 اور سیم بلنگز 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق صفر پر پویلین لوٹے۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے

شاہین شاہ آفریدی 16 رنز بنا سکے، سکندر رضا 52 رنز بناکر نمایاں رہے، رشاد حسین 13، حارث رؤف 10 اور محمد عاذب صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2، الرازی جوزف نے 3، علی رضا نے ایک، حسین طلعت نے 2 اور عارف یعقوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دو بار کے چیمپیئنز لاہور قلندرز نے اپنی لائن اپ میں دو تبدیلیاں کی ہیں، آصف علی اور محمد عازب نے محمد نعیم اور زمان خان کی جگہ لی ہے، جبکہ پشاور زلمی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

لاہور قلندرز میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، شاہین آفریدی، رشاد حسین، حارث رؤف، زمان خان اور آصف آفریدی اور محمد عازب شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف شاندار کامیابی

پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بابر اعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹم کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابیں اب تک 19 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے پشاور زلمی 11 میچز میں فاتح رہی جبکہ لاہور قلندرز نے 8 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی روایتی موسیقی کی محفل، نوجوان فنکاروں کی مشترکہ پرفارمنس

مصر کے ساتھ ناانصافی ہوئی، نیویارک کے میئر ظہران ممدانی  بھی بول پڑے

پنجاب میں ہیٹ ویو کے باعث درجہ حرارت 55 ڈگری تک جا سکتا ہے، پی ڈی ایم اے نے کیا اقدامات کیے؟

گلگت بلتستان کی ترقی اولین ترجیح، وزیراعظم نے اسحاق ڈار کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی

بالائی علاقوں، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان، دریاؤں میں تاحال سیلاب کا خطرہ نہیں

ویڈیو

اسلام آباد مینگو فیسٹیول: آموں کی بہار، شہریوں کا زبردست رش

خیبر پختونخوا: ارکانِ اسمبلی کی مراعات میں اضافے کی قانون سازی پر شدید عوامی ردعمل

استحکام پاکستان پارٹی وفاقی سیاسی قوت، عمران خان کے برعکس علیم خان کام زیادہ اور باتیں کم کرتے ہیں، گل اصغر خان

کالم / تجزیہ

خارجی عفریت اور ہمارا فکری محاذ

کفالت نہیں، خود انحصاری

فتنۂ الخوارج کا بہیمانہ اندازِ قتل و قتال، جہاد یا حیوانیت..؟