پہلگام واقعہ: بغیر شواہد کے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے پر شاہد آفریدی بھی بول پڑے

ہفتہ 26 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد پاکستان پر بھارت کی طرف سے بےبنیاد الزامات کیخلاف شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارت کا بغیر شواہد کے حملے کو پاکستان سے جوڑنا افسوس ناک ہے، انڈیا نے قبل از وقت پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، لڑائی کے بجائے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور سفارت کاری ہی مسائل کا حل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پہلگام واقعہ: بھارتی طرزعمل کے خلاف احتجاج کا اعلان

شاہد آفریدی نے پہلگام حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھی دہشتگردی کا سامنا ہے، اور ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر افسوس ہے۔

پہلگام میں ایک دہشتگردی کے واقعے میں 27 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی میڈیا نے بغیر شواہد کے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا جبکہ بھارتی حکومت نے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اس فیصلے کے ردعمل میں پاکستان کی قومی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں کئی جوابی اقدامات کیے گئے۔

گزشتہ روز سینیٹ آف پاکستان نے بھی پہلگام حملے کے تناظر میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی جیسے جارحانہ اقدامات کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملے کو بھارت کی چال قرار دینے پر آسام کے رکن اسمبلی گرفتار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل اور صورت کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور بے گناہ شہریوں کا قتل پاکستان کے اصولوں کے منافی ہے۔ ایوان نے پہلگام حملے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انڈیا کی یہ بدنیتی پر مبنی منفی مہم ناقابل قبول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل