پہلگام میں انٹیلیجنس فیلیئر، بھارتی فوج اور حکومت پر شہریوں کی کڑی تنقید

ہفتہ 26 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی  پر بھارتی عوام اور حکومتی اہلکار سیخ پا خاصے برہم ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی صحافی راہول  پنڈیتا کا کہنا ہے کہ پہلگام  حملہ میں کہیں نہ کہیں بھارتی فوج کی انٹیلیجنس ناکامی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘، جنرل عاصم منیر کا دیا نعرہ ہر زبان کی زینت بن گیا

اس حوالے سے سابق حکومتی اہلکار رادھا کمار نے انکشاف کیا ہے کہ سی آر پی ایف کی پوسٹ کو الرٹ جاری ہونے کے باوجود ہٹا دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک کوتاہی کے بعد مزید کوتاہیاں برتی گئیں، جیسے پلوامہ میں ہوا تھا۔

بھارتی فوج کرنل ریٹائرڈ اجے شکلا نے بھی اپنی فوج کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ  دہشتگردی کو ختم کرنے کے جھوٹے بیانیے نے بیشتر لوگوں کی جانیں لے لیں۔

اس حوالے سے جنرل ریٹائرڈ وی پی ملک کا کہنا ہے کہ میرا سوال یہ ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس کو کیا ہو ا اور ناکامی کیوں  ہو ئی۔

یہ بھی پڑھیں:امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم

جب کہ ایک بھارتی شہری نے مودی حکومت کے وزیر داخلہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ غیر ذمہ دار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘