پہلی بار انسانی پھیپھڑے ڈرون سے اسپتال منتقل

جمعہ 20 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جدید دور کے جدید تقاضے ، کینیڈا میں پیوندکاری کے لیے انسانی پھیپھڑوں کو پہلی بار ڈرون کے ذریعے ایک سے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ان پھیپھڑوں کی پیوندکاری 63 سال کے شخص ایلن ہوڈک میں کی گئی جن کے اپنے پھیپھڑے ناکارہ ہوچکے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مہینے میں انسانی پھیپھڑوں کو ٹورنٹو میں دو اسپتالوں کے درمیان شفٹ کیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انسانی اعضا کو روایتی طریقوں سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں کئی مرتبہ تاخیر ہو جاتی ہے جس کے بعد یہ پیوندکاری کے قابل نہیں رہتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp