وہ وقت دور نہیں جب پیپلزپارٹی لاہور کا قلعہ دوبارہ فتح کرے گی: شرجیل میمن

اتوار 30 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پیپلزپارٹی لاہور کا قلعہ دوبارہ فتح کرے گی۔ میں اپنی پارٹی قیادت سے درخواست کروں گا کہ ایک ٹکٹ مجھے لاہور سے دے دیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ نفرت کے بیج بونے والوں اور جھوٹ بولنے والوں سے ہے۔ پیپلزپارٹی کبھی کسی کے سہارے پر اقتدار میں نہیں آئی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے گھناؤنی سازشیں کی جارہی ہیں۔ ہمارے لیڈر کبھی ملک سے نہیں بھاگے نہ منہ چھپا کر عدالت میں گئے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ہمارے مخالفین کا مقصد اقتدار کے حصول کے لیے ہر حد تک جانا ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کے علاوہ سی پیک جیسے تحفے دیے۔ اب ہم سب کو آئینہ دکھائیں گے کہ آپ نے کیا کِیا اور ہم نے کیا کِیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کے اداروں پر سوشل میڈیا کے ذریعے خطرناک حملے کیے گئے اور یہ ڈوریاں ملک کے باہر سے ہلائی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے قائدین نے ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کیے اور ہمارے مخالفین وہ ہیں جن کا ایجنڈا ملک میں صرف انتشار پھیلانا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے مخالفین وہ لوگ ہیں جو پاکستان میں صرف انتشار دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم کسی کو بھی پروپیگنڈے کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا