حکومت نے بھارت کے سامنے سرنڈر کردیا، بانی پی ٹی آئی مؤثر جواب دے سکتے ہیں، عمر ایوب

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھارت کے سامنے عملاً سرنڈر کر دیا ہے اور وزیر اعظم سمیت کابینہ میں بھارت کو جواب دینے کی سکت نہیں۔ صرف بانی پی ٹی آئی ہی ایسے وقت میں دشمن کو مؤثر اور دوٹوک جواب دے سکتے ہیں۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت مسلسل حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، مگر حکومتی رویہ مایوس کن اور کمزوری کا عکاس ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ وزیر اعظم نے کاکول میں تقریر کے دوران ملک پر ضرب لگائی، انہوں نے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ صرف بانی پی ٹی آئی ہی ایسے وقت میں دشمن کو مؤثر اور دوٹوک جواب دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: یاد رکھنا عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے، عمر ایوب کی بیوروکریسی کو دھمکیاں

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک ہفتے سے خبردار کر رہے ہیں کہ بھارت حملے کی تیاری کر رہا ہے، مگر حکومت اس کے برعکس دوستی کی پینگیں بڑھا رہی ہے اور تحقیقاتی تعاون کی پیشکشیں کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق حملہ بھارت کی اپنی ناکامی ہے، پاکستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ ہمیں واضح اور فیصلہ کن پیغام دینا چاہیے تھا کہ جہاں سے حملہ آیا، وہاں دشمن کو تباہ کر دیں گے۔

عمر ایوب نے معاشی بدانتظامی پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایران سے 500 ارب روپے سے زائد کا تیل اسمگل ہو رہا ہے جبکہ ملک کی ریفائنریاں بند پڑی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری میں برفباری، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال

ووٹر کی عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات

ویڈیو

’میں روز گل پلازہ کے اندر موجود اپنے پوتے کے لیے یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں‘، بزرگ خاتون غم سے نڈھال

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

میڈیا چینلز میں عشق عمران میں کون مبتلا؟ گل پلازہ میں چوریاں، پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ بن گیا

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں