اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے بیوروکریسی کو تڑی لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں ہری پور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: عمران خان کی رہائی کے لیے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو پھر بیوروکریسی کو جاکر ان سے معافیاں مانگنی پڑیں گی۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان سے ہماری ملاقات نہ کروانا قانون کی خلاف ورزی ہے، اعلیٰ عدلیہ اس حوالے سے اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کی ہدایات اور اعظم سواتی کے رابطے، عمر ایوب نے تفصیلات بتا دیں
اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ججوں کی آئینی ذمہ داری ہے۔