پاکستانی حکومت نےحج فنڈ غلط اکاؤنٹ میں نہیں بھیجا، سعودی حکام نے وضاحتی بیان جاری کردیا

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے ہزاروں عازمین حج کے لیے حج فنڈز کو غلط بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کا الیکٹرونک حج نظام ’شفافیت کے اعلیٰ ترین معیار‘ کے ساتھ فعال ہے۔

اس ماہ مقامی خبر رساں اداروں نے رپورٹس شائع کی تھیں کہ پاکستانی عازمین حج کو سفر میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ان کے اخراجات کے لیے لاکھوں سعودی ریال غلطی سے سعودی عرب کی وزارت حج کے بجائے پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے منسلک اکاؤنٹ میں بھیج دیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا غیر قانونی طور حجاج، سہولت کاروں کے لیے سزاؤں کا اعلان

رواں برس حج جون میں ہوگا جس میں تقریباً 89 ہزار پاکستانیوں کے سرکاری اسکیم کے تحت اور 23,620 پاکستانی نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے سعودی عرب جائیں گے، پاکستان کو مختص کیے گئے مجموعی کوٹہ 179,210 تھا جو پورا نہیں ہو سکا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے اہلکار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بعض پاکستانی ذرائع ابلاغ میں ‘حج فنڈز غلط سعودی اکاؤنٹ میں بھیجے جانے’ کے بارے میں حالیہ دعوے بے بنیاد ہیں اور حج اکاؤنٹ مینجمنٹ سسٹم اور وزارت کے آفیشل الیکٹرونک حج پلیٹ فارم کی غلط فہمی کی وجہ سے ہے، جو شفافیت اور درستگی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بناتا ہے۔

سعودی حکام کی طرف سے پاکستان کو دیا گیا حج کوٹہ خاص طور پر پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے کیوں استعمال نہیں کیا جا سکا، وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

مزید پڑھیں: حج آپریشن 2025 کا آغاز، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حجاج کو رخصت کیا

سعودی عہدیدار نے کہا کہ وزارت حج نے اس سال کے حج کے انتظامات کا اعلان گزشتہ سال کے حج سیزن کے اختتام پر کیا تھا، جس میں معاہدوں اور خدمات کو حتمی شکل دینے کے لیے ٹائم لائن پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا تھا۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور اور نجی حج کمپنیوں کے ساتھ ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام معاہدے منظور شدہ شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

سعودی اہلکار کے مطابق پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کامیابی سے اپنے تمام عازمین حج کے معاہدوں کو بغیر کسی قابل ذکر چیلنج کے مکمل کیا لیکن کئی پاکستانی [نجی] کمپنیاں مقررہ مدت کے اندر اپنے عازمین کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں: حج آپریشن 2025 کا آغاز، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حجاج کو رخصت کیا

’یہ پچھلے حج کے مواقع پر بھی دیکھا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں ان حاجیوں کے مملکت میں حج کرنے کے لیے داخلے کے طریقہ کار کو مکمل کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔‘

سعودی عہدیدار نے بتایا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ حج کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطحی رابطہ کاری میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے منگل کی صبح 442 عازمین کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ کرتے ہوئے اپنے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟