آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں بھارت کے جارحانہ طرز عمل کے خلاف احتجاج

بدھ 30 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے اور پاکستان کا پانی روکنے کے خلاف میرپور آزاد کشمیر میں سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ مظاہرین نے ضلع کچہری سے کشمیر پریس کلب تک مارچ کیا اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی آبی دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں سول سوسائٹی کے افراد  بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

کشمیر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری راجہ سہراب خان نے قراردادیں پیش کیں جن میں بھارت کی آبی جارحیت اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا گیا جس کو مظاہرین نے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا۔

مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp