عدالتی حکم کے باوجود ماہرنگ بلوچ کی رہائی کیوں نہ ہوسکی؟

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی اور بی این پی کے 92 سے زیادہ کارکنان کی عدالتی حکم کے باوجود رہائی ممکن نہ ہو سکی۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اعجاز سواتی اور عامر رانا پر مشتمل بینچ نے آج اس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان ہائیکورٹ کا بی وائی سی سربراہ ماہرنگ بلوچ و ساتھیوں کی رہائی کا حکم

عدالت میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پیش ہوئے جنہوں نے عدالت سے ایک دن کی مہلت کی استدعا کی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار افراد سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا۔

عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا آج سوگ منانے کا اعلان

دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جیل میں قید رہنماؤں اور لاپتا افراد سے یکجہتی کے لیے آج سوگ منانے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں ماہرنگ بلوچ کے پیچھے کون ہے؟ پی ٹی آئی کیوں چھوڑی؟ BLA کو کون فنڈنگ ​​کر رہا ہے؟جان اچکزئی سے خصوصی انٹرویو

اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں زندگی بندوق کے ماتحت رکھی گئی ہے اور اسے تشدد کے ذریعے قابو میں رکھا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟