مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم، نیو یارک ٹائمز نے پردہ فاش کردیا

بدھ 30 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلگام فالس فلیگ  حملے  کے بعد  مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیخلاف بھارتی مظالم   کا نیویارک ٹائمز نے پردہ فاش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے میدان میں آگئے، بین الاقوامی رابطوں کا آغاز

’نیویارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مودی سرکار اور انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کیخلاف مہم تیز کر دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھر مسمار کر دیے گئے ہیں۔

’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اظہار تشویش کیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کی ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی کا کہنا ہےکہ پہلگام میں حملہ  کو اقلیتی گروپوں پر انتقامی کارروائیوں کے جواز کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے مسلمانوں کیخلاف انسانی حقوق کی پامالیوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

میناکشی گنگولی کے مطابق مسلمانوں کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل بھی متوقع ہے۔

اس حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی جریدے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم  کی گواہی مودی کی جارحیت کا ثبوت ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ کو بہانہ بنا کر مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے گھر مسمار کرنا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ: قدیم ترین مسجدِ عثمان بن عفان میں صدیوں پرانے حیران کن آثار دریافت

افغان طالبان عام شہریوں کو بطور ہیومن شیلڈ استعمال کر رہے ہیں، خواجہ محمد آصف

وی چیلنج: خواتین نے دلچسپ سوالات کے جوابات دے کر جیتے بیش قیمت انعامات

بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں خواتین کا استعمال، سیکیورٹی اداروں کا نیٹ ورک پر کاری وار

بین المذاہب ہم آہنگی اور ابراہیمی معاہدہ

ویڈیو

وی چیلنج: خواتین نے دلچسپ سوالات کے جوابات دے کر جیتے بیش قیمت انعامات

پشاور کے مہندی آرٹسٹ محمد حنان علی جن سے خواتین بخوشی حنا لگواتی ہیں

اصل غربت دل کی ہوتی ہے، دل تنگ ہو تو دولت بھی بے کار ہے

کالم / تجزیہ

بین المذاہب ہم آہنگی اور ابراہیمی معاہدہ

افغانوں کی تباہی کے ذمہ دار فسادی افغان طالبان ہیں

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے