190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل رواں برس میں مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل رواں برس میں مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ قائم مقام چیف جسٹس کے بینچ میں جمع کرادی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں رواں برس مقرر ہوتی نظر نہیں آ رہیں، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل ابھی موشن اسٹیج پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ڈویژن بینچ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے دائر اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہونے کے بعد اپنے نمبر پر لگے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سزائے موت کے خلاف 2017 کی سب سے پرانی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر ہے، دائر کردہ اپیلیں اپنی باری پر سماعت کے لیے مقرر ہوتی ہیں، مجموعی طور پر سزا کے خلاف 279 اپیلیں زیر التوا ہیں۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے عمران خان کی صداقت و امانت کے پرخچے اڑ ا دیے، عظمیٰ بخاری

ان زیر التوا اپیلوں میں سزائے موت کی 63 جبکہ عمر قید کی 73 اپیلیں شامل ہیں، 7 سال سے زائد سزا کی 88 جبکہ 7 سال قید کی سزا کیخلاف 55 اپیلیں زیر التوا ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق فکسیشن پالیسی مرتب کی گئی ہے، جس کے تحت زیر التوا کیسز اور اپیلوں کو نمٹایا جائے گا، اپیلیں دائر ہونے کے بعد اپنی اپنی باری پر سماعت کے لیے مقرر ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کیا ہے؟

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں 14 سال قید کی سزا کیخلاف اپیل 31 جنوری 2025 کو دائر کی گئی تھی، نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ہدایات کے مطابق مذکورہ اپیل کی سماعت 2025 میں مقرر ہونے کا امکان نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی