خیبرپختونخوا میں امن و امان سے متعلق چیلنجز ہیں، آئی جی ذوالفقار حمید

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان سے متعلق چیلنجز ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز مل کر بڑے آپریشنز کررہی ہیں۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپریشنز سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، پولیس کی صلاحیت بڑھانے پر بھرپور توجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرم میں تمام بنکرز ختم کردیے گئے ہیں، جبکہ علاقے میں غیر قانونی ہتھیاروں کو جمع کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے، کرم کی ٹل شاہراہ (مین روڈ) کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی فورس بنائی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp