پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز ٹرافی کی دوڑ سے آؤٹ، پوائنٹس ٹیبل پر کس ٹیم کا کونسا نمبر ہے؟

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں 7 میچ ہارنے کے بعد ملتان سلطانز ٹرافی حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

کراچی کنگز نے جمعرات کو لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کو 87 رنز سے ہرا کر پلے آف سے باہر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کی نذر، دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز اسکور کیے تھے کہ تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث میچ روک دیا گیا۔

کچھ دیر بعد لاہور میں موسلا دھار بارش شروع ہوگئی، جس کے بعد ریفری نے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا، اور یوں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر کس ٹیم کا کون سا نمبر ہے؟

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے 6 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ اس کی پہلی پوزیشن ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم نے 8 میچز کھیلے، جن میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی، 3 میں شکست ہوئی، جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا، قلندرز کی ٹیم کا 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔

اس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے، جس نے 7 میچز کھیل کر 4 میں کامیابی حاصل کی، جبکہ دو میں شکست ہوئی، اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

کراچی کنگز کی ٹیم نے 7 میچز کھیل کر 4 میں کامیابی حاصل کی اور یوں وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

اسی طرح پشاور زلمی کی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے، جبکہ 8 میچ کھیل کر صرف ایک میں کامیابی حاصل کرنے والی ملتان سلطانز کا آخری نمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل، کراچی کنگز کے ہاتھوں 87 رنز سے شکست کے بعد ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر

یاد رہے کہ پہلی 4 ٹیمیں پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے میں جائیں گی، ایونٹ کا فائنل 18 مئی کو لاہور میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد وینزویلا کی قائم مقام صدر نے مفاہمتی لہجہ اپنالیا

احتجاج کو روکنے کا اختیار، عوامی ایکشن کمیٹی ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی پیشکش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، چین اور روس کا وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نسیم شاہ کو مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

برطانوی ولی عہد ولیئم اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری کو وراثت سے محروم کروانے کے لیے کوشاں

ویڈیو

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

کالم / تجزیہ

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال